?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں ہم نئے الیکشن کے لیے تیار ہوں گے۔لیکن نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر حمید خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ الیکشن کمیشن اکتوبر کے آخر میں نئے الیکشن کرانے کے لیے تیار ہو گا تاہم نئے انتخابات کی تاریخ سے متعلق حکومت نے فیصلہ کرنا ہے۔
اگر حکومت نے نئی مردم شماری کی تو نئی حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق 4 اکتوبر 2020 کو ووٹرز کی حتمی فہرست آویزاں کر دی تھیں، گھر گھر تصدیقی عمل 7 نومبر تا 31 دسمبر 2020 میں مکمل کیا گیا۔26 نومبر تا 31 دسمبر 2021 ایس ایم ایس سروس کو مفت کیا گیا۔
ایک کروڑ 34 لاکھ افراد نے مفت سروس سے فائدہ اٹھایا۔الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کے لیے تعیناتیاں کیں اور کل 88 ہزار تعیناتیاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اپنا کام کر رہا ہے۔بڑی تعداد میں ڈسپلے سینٹرز قائم کر دئیے گئے۔عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈسپلے سینیٹز کا وزٹ کریں اور تمام ووٹرز انتخابی فہرستوں میں نام کا اندراج کرائیں۔ضرورت ہو تو ڈسپلے سینیٹر میں فارم 15 اور 16 جمع کرائیں اور جس جس نے اپنا ایڈریس تبدیل کیا تو لازم ہے کہ اس کی اطلاع دیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن مردم شماری کی حتمی رپورٹ پر حلقہ بندیاں کر رہا ہے۔حلقہ بندیاں اگست میں مکمل ہوں گی۔الیکشن کمیشن اکتوبر میں عام انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہو گا،اگر نئی مردم شماری ہوتی ہے تو 31 دسمبر تک اس کی رپورٹ آنی ضروری ہے،نئی مردم شماری کی صورت میں نئی حلقہ بندیاں ضروری ہوں گی۔31 دسمبر تک رپورٹ آ گئی تو اگست 2023 میں انتخابات کرا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کام کر رہا ہے۔حکومت کوئی بھی ہو الیکشن کمیشن نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کام کرتا رہے گا۔ای وی ایم کے استعمال کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کئے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی
اپریل
سعودی ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان گفتگو
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عراقی وزیراعظم کو
دسمبر
فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر
اپریل
انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے۔ وزیراعلی بلوچستان
?️ 12 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے
جولائی
آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ
?️ 31 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ،
مئی
امریکی امیگریشن پالیسی میں سخت گیری
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: وزیر داخلہ امریکہ کرسٹی نویم نے سفر پر مکمل پابندی کا
دسمبر
سعودی عرب اور پاکستان کو مل کر کیا کرنا چاہیے:مولانا فضل الرحمٰن
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا
اگست
17 صحافیوں کی ایک اسرائیلی جاسوس کمپنی کے خلاف شکایت
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:ود آؤٹ بارڈرز رپورٹرز کا کہنا ہے کہ 17 صحافیوں نے
اگست