?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد ایک نئی سیاسی جماعت بنے گی اور میں بھی اس کا حصہ بنوں گا۔
وہ جماعت میری نہیں ہے، دیکھوں گا اس سیاسی جماعت کا مقصد کیا ہے، مفتاح اسماعیل اور سیاست چھوڑ دینے والے بہت سے لوگ اس پارٹی کا حصہ بنیں گے۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اس جماعت میں شامل ہونے کیلئے ابھی بہت سارے لوگ شامل ہونے کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔میں اپنی یہ ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ملک کو ایسی سوچ دی جائے جو پاکستان کو کئی معاملات سے باہر نکال سکیں۔
نئی جماعت کی گنجائش ہے۔ہمارے ملک میں 3 بڑی جماعتوں نے نئی سیاسی جماعت کو اسپیس دی ہے،نئی جماعتیں عوامی مقصد کیلئے بنائی جاتی ہیں لیکن استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف بھی اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔اب مستقبل کی سیاست کسی نئے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی۔الیکشن میں اب صرف 13دن رہ گئے ہیں لیکن ملک بھر میں الیکشن کاماحول کہیں بھی نظرنہیں آرہاہے۔
ملک میں جس طرح الیکشن کمپین سست روی کا شکار ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی الیکشن میں وہ دلچسپی نہیں ہے جو ماضی میں نظر آتی تھی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ جماعت کو کیسے چھوڑا جاتا ہے لیکن جب آپ جماعت کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں اور خاموشی اختیار کریں تو سمجھ لینا چاہیے کہ آپ اس جماعت کا حصہ اب نہیں ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیںکسی بھی جماعت نے اس جانب توجہ نہیں دی کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے کیا اسباب ہیں ۔آج عوام مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کی چکی میں پس رہے ہیں اور روزمرہ اشیاءکی قیمتیں بڑھنے سے ان کی قوت خرید ختم ہو تی جا رہی ہے ۔ہمیں ان مسائل کا ادراک کرنا ہوگا اور مل بیٹھ کر ان مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔ہماری آپس کی لڑائیوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں خطرناک اضافہ
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
جولائی
ترکی کی سب سے بڑی Achilles ہیل کیا ہے؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ان دنوں جب کہ ترکی کے عوام اس ملک کے قیام
نومبر
روس ایرانی جوہری معاہدے کو جلد از جلد بحال کرنے کا خواہاں: پیسکوف
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے منگل 2
اگست
بیروت کے طلباء نے امریکی سفیر کی موجودگی میں افطار منسوخ کیا
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: بیروت کے ایک اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے امریکی
اپریل
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
امارات کی چین سے قربت امریکی ڈراؤنے خواب کی تکرار
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں جن لوگوں نے امریکہ اور چین کی خبروں
اکتوبر
امریکی قیادت میں ایران پر حالیہ حملے پر اختلافات
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر ٹم کین نے اعتراف کیا کہ ایران پر
جون
سرحد پار دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے
دسمبر