میر علی چیک پوسٹ حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کا اظہارِ مذمت

🗓️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہارِ مذمت کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ دشمن حملہ کرے اور ہم صرف مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے، اس سے کہیں سخت جواب ملے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیں گے، میر علی میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے 2 افسران سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک میں امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 افسران اور 5 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں شامی حکومت سے بات کرنی چاہیے: سعودی وزیر خارجہ

🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے شام

یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل

فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں بے گھر کرنے کی سازش  

🗓️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اس وقت جو جرائم ہو رہے ہیں،

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ

وزیر اعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے

🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون

یورپ میں کورونا کی نئی لہر

🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:موسم گرما کے آغاز اور آنے والی تعطیلات کے ساتھ ہی

قابضین کے لیے سیاہ دن انتظار کر رہے ہیں: فلسطینی استقامت

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی غاصبوں اور پناہ

جاپان میں شرح پیدائش کا بحران؛ وزیراعظم ناراض

🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ملک میں شرح پیدائش کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے