میرا کسی سے ذاتی مسئلہ لیکن قوم کے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم

وزیر اعظم

🗓️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے حوالے سے کیس میں دائر اپیل پر بات چیت ہوئی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں ہے ، لیکن قومی دولت لوٹنے والوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا ،

قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے، احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاشی ٹیم نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کورونا وباء کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، تاہم پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، خطے میں سب سے کم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں، اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کررہی ہے، عالمی سطح پر منہگائی کی وجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے، عالمی سطح پر خام تیل، پام آئل اور دیگر چیزیں منہگی ہوئیں تاہم مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیئے، آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے، ملکی برآمدات 13 اعشاریہ 50 فیصد بڑھ گئی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ماہ سے سرپلس ہے جب کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 44 فیصد اور سیمنٹ کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی ہے ، ٹریکٹرز کی فروخت میں 58 فیصد اضافہ ہوا، حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسانوں کو 1100 ارب روپے زیادہ ملے ۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس میں آئندہ جمعہ کو فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ، اس تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

مشہور خبریں۔

امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک

🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب

امریکہ کو غزہ میں عارضی جنگ بندی پر تشویش کیوں ہے ؟

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے

اٹلی کے باشندے حکومتی منصوبے پر چراغپا

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اٹلی حکومت سماجی امداد میں کمی کرنا چاہتی ہے جس کی

امریکہ کا لبنان کو دھوکہ

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری

جارج فلائیڈ قتل کیس، اہلخانہ کو 27 ملین ڈالرز کی رقم ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا

🗓️ 13 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں سفید فام پولیس افسر نے ایک سیاہ

غزہ میں امدادی کارکنوں کے حالات ناقابل برداشت

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے

پاکستان میں رمضان ؛ سڑکوں کی سجاوٹ سے لے کر روزہ داروں کی دعوتِ طعام تک  

🗓️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:پاکستان میں اجتماعی افطاری کی دعوت، خاص طور پر سڑکوں

موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کردیا، فواد حسن فواد کا الزام

🗓️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے