میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے جبکہ فیصلے کرتے وقت ججز کو خوف ختم کرنا پڑے گا۔

لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا کہ کوئی غلط کام کرنے سے بہتر ہے آپ عہدہ چھوڑ دیں، چھوٹی سی تعداد نے بار، سیاسی جماعتوں، اداروں اور نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہی سسٹم کو اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ججز بےیقینی کی صورتحال کا شکار ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے منصفی کے دوران کبھی دباؤ نہ لینےکا دعویٰ کیا اور واضح کیاکہ انہوں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان کا استعفیٰ نظام کے خلاف بغاوت ہے۔

یاد رہے کہ 2 فروری کو جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا تھا۔

انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا اور وہ سنیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے۔

جسٹس شاہد جمال کی جانب سے ارسال کردہ استعفے میں کہا گیا تھا کہ میں نے 10 سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس شاہد جمال نے اپنے استعفے میں لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی وجوہات کے باعث نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے استعفے میں 4 اشعار بھی لکھے تھے۔

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال
کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات
آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور
محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات
محکوم کو پیروں کی کرامات کا سود
ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات
اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودی کا
موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات

مشہور خبریں۔

پاکستانی فوج کے ساتھ سعودی فوج کی بحری اور فضائی مشقیں

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی بحریہ اور

کرسٹی نوم امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر مقرر

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کے لیے

شمالی محاذ میں ڈیٹرنس مساوات کو تبدیل کرنے میں ہدہد 3 کا کردار

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس کے سامنے تقریر

کابل میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک 

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے اعلان کیا کہ

پوپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ’’انتقام کا راستہ‘‘ ترک کرنے پر زور دیا

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک رہنما پوپ لیو XIV نے ویٹیکن میں

پاک فوج نے ضلع چمن اور کُرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملے ناکام بنا دئیے

?️ 15 اکتوبر 2025چمن: (سچ خبریں) پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے

مین آف دی اسکوائر سردار قاسم سلیمانی کا قتل | جس کی شہادت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعہ، 3 جنوری 2020 کی صبح، عراق کے سرکاری ٹیلی

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہو گئیں

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے