?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میجر محمد اکرم شہید کے 50 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر جہلم کے بہادر سپوت میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ملک اور قوم کے لئے ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
فواد چوہدری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میجر محمد اکرم شہید نے 5 دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان میں جام شہادت نوش کیا، وہ ’’ہلی‘‘ کے محاذ پر بھارت کے خلاف جواں مردی سے لڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہلی کے محاذ پر میجر اکرم شہید نے عزم و حوصلے سے دشمن کا مقابلہ کیا، وہ جذبۂ حب الوطنی، جنگی فہم وفراست اور حوصلوں کی معراج تھے، ان کی ملک و قوم کیلئے عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ 1971 کی جنگ میں قربانی کی لازوال داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
واضح رہے کہ میجر محمد اکرم نے 5 دسمبر کو مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر بھارت کے خلاف جوان مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مشہور خبریں۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے،خرم دستگیر
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے
ستمبر
یمنی مزاحمت کے بارے میں مغربی میڈیا کی غلط بیانیوں پر عالمی خاموشی
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی میڈیا ایکٹویست طلعت ناجی کا کہنا ہے کہ مغربی
مئی
آئیے خود کو بے وقوف نہ بنائیں، جنگ تمام چیلنجز کا حل نہیں ہے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ
مئی
کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے
ستمبر
ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران
?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)ڈائنو سار کے زمانے سے تابحال زمین پر موجود ایک
جون
صیہونی فوجیوں کے موبائل فونز کی معلومات حماس کے ہاتھ میں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
جولائی
سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار
جنوری
لبنان میں جنگ غزہ سے زیادہ مشکل ہے:صیہونی فوجیوں کا اعتراف
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر حزب اللہ کے ساتھ جنگ
نومبر