🗓️
مہنگائی کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی: شاہ محمود قریشی
ملتان(سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی بنیاد ن لیگ رکھی تھی ہم تو صرف فصل کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی مافیا کے گٹھ جوڑسے قیمتیں پھر بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں استحکام کے لئے ہم نے گندم اور چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے، گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھ جانا حکومت کے لئے چیلنج ہے، قوم کو (ن) لیگ کے بجلی اور گیس سے متعلق کئے گئے معاہدوں نے جکڑا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے، انہیں سلیکٹڈ کہنا بند کیا جائے، پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، وہ بکھر جائیں گے جس کا آغاز ہو چکا ہے، تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیاہے، پی ٹی آئی عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے میں ہمارا کوئی تعلق نہیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت جس کو بھی نامزد کرے گی اپوزیشن اس پر اعتراض کرے گی، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ایک عزت دار جج رہے ہیں، اگر براڈ شیٹ معاملے پر اپوزیشن کا دامن صاف ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے، اپوزیشن کو نکتہ چینی کی بجائے اپنے صفائی پیش کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے، افغانستان امن عمل کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ کو خطوط لکھے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پائیدار جمہوریت کیلئے الیکشن ریفارمز کا حاصول ضروری ہے، سراج الحق
🗓️ 26 فروری 2021لاہور(سچ خبریں )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراح الحق نے کہا ہے کہ
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے
🗓️ 2 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)
دسمبر
شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو نا مکمل تفصیلات دی تھیں
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے
جنوری
بن گوئیر کی کابینہ میں واپسی اور گولان کا صیہونی حکومت کی کرپٹ کابینہ پرغصہ
🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: بین گویر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور جنگ
مارچ
ایف بی آر کو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا انکشاف
🗓️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی
جنوری
سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال
🗓️ 5 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر
فروری
ہم نے اسرائیل کو ایران سے کیسے بچایا؟ امریکی نائب صدر
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے اعلان کیا کہ اسرائیل
اکتوبر
غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: 7 ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی
مئی