🗓️
واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی میں کمی نہ ہونے سے خبر دار کردیا اور کہا ہے کہ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں اور کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں۔ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئےگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے جس سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ ہرگھرمیں آمدن کتنی ہے، اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کو اعدادو شمار دے دیے ہیں وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے خیال رہے کہ وزیر خزانہ ان دنوں امریکا میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اسرائیلی فوج پر اثرات
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، اقتصادی اخبار Calcalist نے اعلان کیا کہ
جنوری
پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے
🗓️ 15 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا
جون
کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظم
🗓️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بات چیت
دسمبر
بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی
دسمبر
شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح صہیونی حکومت کی
اکتوبر
سعودی اتحاد کے جرائم کی تاریخ میں بےمثال ہیں: یمنی وزیر خارجہ
🗓️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی جنگ کے آغاز کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر
مارچ
15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت
مئی
باب العمود میں صہیونی جارحیت کی پانچویں رات
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پانچویں
اپریل