?️
لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا، 3 دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئیں۔
عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی ۔ رمضان پیکج سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آج یہ حالات ہوگئے ہیں کہ لوگوں کے پاس ایک انجکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔
ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔
فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے۔ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، ان کے ظلم، جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 ،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے ریٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی تھی۔ یاسمین راشد کے وکیل اور پارٹی رہنما ایڈووکیٹ احمد اویس نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جتوانے کی عجلت میں 74 ہزار ووٹوں کا فرق لے آئے، کمشنر راولپنڈی کی بات یہاں بھی ثابت ہوئی، پاکستان کی تاریخ کے بدترین دھاندلی والے الیکشن ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہآئین کاتقاضا ہے کہ دھاندلی پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
چیٹ جی پی ٹی پر بچوں کے لیے حفاظتی نظام اور والدین کے کنٹرول دستیاب
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ
اکتوبر
وزیراعظم کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری، سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ قطر کا
نومبر
عین الاسد سے امریکی فوجیوں کا انخلا؛ صحرائی راستوں سے نقل و حرکت
?️ 27 اگست 2025عراقی صوبہ الانبار کے ایک ماخذ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی
اگست
صیہونیوں کا شام میں مداخلت کا نیا بہانہ
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شام میں دروزی اقلیت کی حمایت کا
جولائی
ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کا انتقال
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی ایک ویب سائٹ نے 2016 کی ترکی کی
اکتوبر
یمن کی حیرت انگیز حکمت عملی
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: یمن، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت کا
مئی
کیا ٹرمپ صیہونیوں کی حمایت میں حکم جاری کریں گے؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری
جنوری
میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او
دسمبر