?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے متحدہ مجلسِ عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے، علامہ عارف واحدی سمیت دیگر رہنما وفد میں شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے علامہ ساجد نقوی سمیت ایم ایم اے کی سابقہ قیادت کو مدعو کیا تھا، یہ رابطے غیر فعال ایم ایم اے کو پھر سیاسی میدان میں اتارنے کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے سربراہ جمعیتِ اہلحدیث حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی طرف سے تاحال جماعتِ اسلامی کو مدعو نہیں کیا گیا، متحدہ مجلسِ عمل کی فعالیت، غیر فعالیت کے اسباب سمیت دیگر امور زیرِ غور آئیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں مجموعی سیاسی صورتِ حال سمیت غزہ اور خطےکی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی ریزرو فورسز کی نفسیاتی علاج کی درخواستوں میں 1,000 فیصد اضافہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی ریزرو فورسز کے مینٹل ہیلتھ یونٹ کے
اگست
وزیر اعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو کیا خوشخبری سنائی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے کرکٹ
جون
انتخابات کیلئے 42 ارب 53 کروڑ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کیلئے 20 کروڑ روپے منظور
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے مالی سال کے تیسرے ہفتے میں ہی حکومت
جولائی
تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں
فروری
مناظرے کی دعوت دینے والے نواز شریف کو اپنے صوبے کا معائنہ کرائیں، شہباز
?️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف
جنوری
امریکہ سے 2 سالہ بچی کی غیرقانونی ڈیپورٹیشن
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ایک فیڈرل جج نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
اردوغان مسئلہ فلسطین کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں بائیڈن ہیرس حکومت کی تاثیر ترکی
ستمبر
ڈیمونا ایٹمی سائٹ کی تباہی کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف
?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں نے آخرکارا عتراف کر لیا کہ ڈیمونا ایٹمی پلانٹ میں
مئی