?️
ڈی آئی خان (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دیے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کا بحران گہرا ہو چکا ہے، جو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں وہ خود بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نازک حالات سے آگاہ کرنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں، سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دیے، 16 اکتوبر کو ڈیرہ میں مفکر اسلام مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نازک حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تصادم ہماری خواہش نہیں مگر عوام کو سچ بتانا بھی ضروری ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی چیز نہیں، بدامنی و کرپشن عروج پر ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ سوات و باجوڑ کے حالات کی ذمہ دار ریاست ہے، امن دینا اِس کی ذمہ داری ہے، سوات، وزیرستان اور باجوڑ میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، ریاستی ادارے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں مگر ناکافی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہوچکے کہ ریاستی اداروں کا مقابلہ کر رہے ہیں، جے یو آئی اسلام کی سربلندی اور عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرتی رہے گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ایران کے خلاف چین سے مدد کی اپیل
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان اٹھانے
جولائی
یمنی سفارت کار نے جارح اتحاد کی اسٹریٹجک گہرائی کو نشانہ بنانے کے لیے خبردار کیا
?️ 31 مارچ 2022یمنی سفارت کار علی بن محمد الزہری نے ایک انٹرویو میں یمنی
مارچ
پوٹن کا جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: میکرون
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: میکرون نے ہفتہ وار لی پوئن کو بتایا کہ پوٹن
اپریل
غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں
اکتوبر
ملک میں سیلابی صورتِ حال، نارووال سیالکوٹ جانے والی تمام ٹرینیں بند
?️ 27 اگست 2025نارووال (سچ خبریں) ملک میں سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر نارووال
اگست
وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دے دی
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ
اپریل
پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف کینیڈا کی ایران مخالف کارروائی
?️ 9 اکتوبر 2022کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعہ کو ایران کے خلاف
اکتوبر
جام کمال نے ناراض گروپ پر پارٹی کو متاثر کرنے کا الزام لگایا
?️ 14 اکتوبر 2021کوئٹہ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناراض گروپ پر پارٹی
اکتوبر