🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2003 میں سعودی عرب میں جب میں تھا تب مجھے کینسر ہوگیا تھا، مجھے نیو یارک لے جایا گیا اور میرا آپریشن کیا گیا، تب مجھے ہزاروں ڈالر دے کر علاج کروانا پڑا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ میرے ملک کے کتنے لوگ اس طرح کا علاج کروانے کے قابل ہیں؟
پھر میں پاکستان آیا اور وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوگیا، تب ہم نے پنجاب میں گردے، جگر اور کینسر کے لیے ہسپتال بنائے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ عالمی عدم مساوات ہے، کووڈ نے اس کو مزید اجاگر کردیا، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی نے لینڈ اسکیپ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں اربوں روپے خرچ کرنے پڑے لوگوں کی بحالی کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے صوبے میں وزیر اعلٰی پنجاب کے طور پر ہیپاٹائٹس کی شاندار سہولیات مہیا کی، میں نے گردے اور جگر کا بہترین ہسپتال بنایا جو جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ 2011 میں ڈینگی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، مجھے تب ڈینگی کے بارے میں نہیں پتا تھا، صبح سے رات تک ہم ماہرین کے ساتھ اجلاس کرتے تھے، وہ ایک چیلنج تھا، میں نے ایئر کرافٹس کےذریعے مشینیں ہسپتال پہنچوائیں اور اس طرح ہم نے ڈینگی پر قابو پایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا والوں نے مجھے خبر دار کیا تھا کہ وزیر اعلی صاحب اس سال آپ کے ملک میں کئی اموات ہوں گی تو مجھے اس رات نیند نہیں آئی، لیکن اس سال پنجاب میں 250 لوگ ہی لقمہ اجل بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیوکے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے
🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا
اکتوبر
جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی
دسمبر
ترکی کی نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم کی اردگان پر تنقید
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ان دنوں ترکی کا سیاسی اور معاشی منظر ایک
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں 60 سالہ فلسطینی کی شہادت
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک 60 سالہ فلسطینی شہری جمعہ کی شام مغربی کنارے کے
جولائی
حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے
نومبر
اردن سے شیطان سفیر کی بے دخلی اور صیہونی تنہائی میں شدت
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:حقیقت یہ ہے کہ آج بین الاقوامی نظام پہلے سے کہیں
مارچ
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس ، پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7جنوری کی تاریخ مقرر
🗓️ 20 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن
دسمبر
روس کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات کے لیے طالبان تیار
🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: افغانستان میں طالبان کی نگراں حکومت کے لیبر اور سماجی
جون