?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے فوری اور اہم چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کو’’پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 ‘‘سے خطاب کے دوران کہی۔وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر وسائل کی ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تقسیم کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ وہ شعبے جنہیں سب سے زیادہ فوری توجہ کی ضرورت ہے، ان میں سرمایہ کاری اور اقدامات کو ترجیح دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر ہونے والے آئندہ مذاکرات اتفاق رائے کے ذریعے طے پائیں گے تاکہ تمام فریقین کے مفادات کا توازن برقرار رہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دس سالوں کے دوران ہر سال دو ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے چھ اہم ایجنڈا آئٹمز میں سے چار، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی جیسے ملکی اہم مسائل پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے منصوبے اور اقدامات تیار کیے جائیں جو ان چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر ثابت ہوں۔وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ شروع کرے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور انہیں ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنا ملک کی معاشی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی اور آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹا جا سکے اور ملک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 میں مختلف حکومتی محکموں، ماہرین، ترقیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جہاں آبادی، صحت، تعلیم اور غذائیت کے شعبوں میں مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کیونکر حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کے رہائشی علاقوں پر قبضے اور جارحیت کے ذریعے
جنوری
عاصم منیر کیا کہتے ہیں غزہ جنگ کے بارے میں؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی
اکتوبر
جنوبی کوریا تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا خواہاں
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کی
ستمبر
تیل کی قیمتوں کے استحکام کے بارے میں پیوٹن اور بن سلمان کا تبادلہ خیال
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو
فروری
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں موجود
فروری
وزیراعظم کی پاکستان ریلوے کی بہتری کیلئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلوے خصوصاً
نومبر
فلسطینی عوام کو اسرائیل بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے، صدر عارف علوی
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے
دسمبر
اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ کاروائی، چہرے پر فلسطینی جھنڈا بنانے کے جرم میں بچی کو گرفتار کرلیا
?️ 4 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس نے ایک وحشیانہ کاروائی کے
جون