موجوزہ آئینی ترامیم: کوششوں کے بعد اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

?️

کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے موجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ بڑی کوششوں کے بعد اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ہمارے مسودے میں ہم آہنگی ہے۔

ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں بلاول بھٹو اور لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کروں گا، مزید کہا کہ ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو اسے مسترد کر دیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو اس کو مسترد کردیں گے، گفتگو اور مذاکرات کے نتیجے میں کافی ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے، مزید کہنا تھا کہ حکومتی مسودے کو مسترد کر دیا تھا، امید ہے کہ ہمارے مطالبات منظور ہوجائیں گے۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ جو چیزیں وقت کی ضرورت ہیں، ہم انہیں ترجیح دیں گے، ہم نے عوام اور ملک کے مفاد میں سب کچھ کرنا ہے، کہیں بھی انتہا پسندی نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے ترامیم سے متعلق سفارشات کی تیاری کے لیے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔

ذیلی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے 2 ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے، کمیٹی 2 روز میں سفارشات مرتب کرکے خصوصی کمیٹی کو دے گی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ خصوصی کمیٹی نے اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے، ذیلی کمیٹی میں کامران مرتضیٰ اور پی ٹی آئی کے 2ارکان شامل ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ساری جماعتوں کے مسودوں میں کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے، ذیلی کمیٹی دو دنوں میں سفارشات خصوصی کمیٹی کو دے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک ماہ سے اس مسئلے پر عوام میں بحث چل رہی ہے، اس میں کون سی غیرآئینی چیز ہے؟ اپوزیشن کے دوستوں سے کہوں گا اپنی تجاویز بھی دیں، صرف تنقید سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، 16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

نیویارک میں زہران ممدانی کی فتح اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی 

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی مؤرخ اور امریکی سیاست کے ماہر، "کوبی بردا” نے نیویارک

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا ایک نیا میزائل تجربہ

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے اپنی فوجی طاقت میں اضافے کا اعلان کرنے

عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 22 مئی 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

بائیڈن انتظامیہ کو معطلی اسکینڈل سے بچانے کے لیے امریکی کانگریس کا بہانہ

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان، رواں مالی سال کے اختتام سے محض چند

ایپل نے خودکار ڈرائیونگ والی الیکٹرک گاڑی کا عمل تیز کر دیا

?️ 20 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں

قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے

اسرائیلی حملات، شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے: ترکیہ

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ترکیہ کے وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری

ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکیاں خطرناک وہم، ایران وینزویلا نہیں: پاکستانی سینیٹر

?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:پاکستانی سینیٹر ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے