?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا، گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، اگر ہم کہیں کہ موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ ہمارا نظام انٹرنیٹ پر منحصر نہیں ہے، اس سے ہماری تیاریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘ دوسری جانب انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’نیٹ بلاکس‘ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
نیٹ بلاکس کی جانب سے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا گیا کہ ملک ؐمیں عام انتخابات کے تناظر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے، شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے مسائل کا سامنا ہے۔
قبل ازیں ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں فی الوقت موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
عام انتخابات کے انعقاد کے روز ملک بھر میں موبائل سروس بند ہونے سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔
فون سروس معطلی سے الیکشن کمیشن کی 8300 کی موبائل فون سروس متاثر ہے، جس سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہیں۔
پولنگ اسٹیشز پر عملے سے رابطوں کے لیے بھی مشکلات کی شکایات سامنے آنے لگیں۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوگا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ کل ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر انٹرنیٹ سروس میسر ہو گی اور کہیں بھی انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
’کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، ان کے بیٹے اسی طرح اٹھائے جائیں تو ان کو پتا چلے‘
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافی احمد نورانی کی والدہ اپنے لاپتہ بیٹوں
اپریل
پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گے
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاک بھارت
مئی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کیلئے عالمی تعاون و امداد کی قرارداد منظور
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر
اکتوبر
پاکستانی سفیر کی ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملوں کی مذمت
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور مستقل نمائندے نے
جون
زیادہ تر اسرائیلیوں کے موبائل فون ہیک کر لیے گئے ہیں:صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے زیادہ تر اسرائیلیوں کے موبائل فون ہیک ہونے
مارچ
حوثی: صنعا پر حملہ کرنے کی اسرائیل کی جدوجہد اپنی قوت مدافعت کھو چکی ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعا بین الاقوامی
مئی
مجھے خوشی ہے کہ میں نے صیہونیوں کو غصہ دلایا ہے:الجزائری جوڈوکار
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:الجزائری جوڈوکار فتحی نورین نے کہا کہ مجھے صیہونیوں کو غصہ
جولائی
اسلام آباد : پمز، پولی کلینک ہسپتالوں میں آرمی افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اقدام کو ’بدقسمتی‘ قرار دینے والے ڈاکٹروں
اکتوبر