?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو 23 اکتوبر بروز جمعرات طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جج عبدالستار لنگاہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو پرویز الہیٰ کو پیش کریں۔
مونس الٰہی کی جانب سے پاور آف اٹارنی جمع کرواتے ہوئے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ملک سے باہر ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر کو اپنے نمائندے کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔
جج نے وکیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کو فوجداری مقدمے میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے۔
جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو اپنے موکل کی پیشی کو یقینی بنائیں، جج نے شریک ملزم عامر سہیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔
عدالت پہلے ہی مونس الہیٰ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
قبل ازیں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے برطانیہ اور اسپین کے ایڈریس پر سمن بھیجے جانے کی رپورٹ وزارت خارجہ کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ ان رپورٹس کے مطابق سپین اور برطانیہ میں ان پتوں پر کوئی بھی دستیاب نہیں تھا۔
رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد جج نے مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ایف آئی اے نے ملک چھوڑنے کے بعد مونس الہیٰ اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے تین مقدمات درج کیے، ان کے والد پرویز الٰہی متعدد مقدمات میں ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔


مشہور خبریں۔
آنے والے دنوں میں امریکہ سے رابطہ ممکن ہے:روس
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے آج ریاض میں امریکہ اور
مارچ
کیا پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟بانی تحریک کیا کہتے ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: بانی تحریکِ انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی
جولائی
امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ
اپریل
بھارت نے کرکٹ کے میدان میں بھی خود کو بے نقاب کیا۔ طارق فضل چودھری
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے
ستمبر
جنوبی کوریا کے سابق صدر پر نیا مقدمہ؛ بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سوک یول پر بغاوت
مئی
پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو
جون
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے
جولائی