?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن برداست نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی، دونوں وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔
دورے کے دوران وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر سٹیکرز چیک کئے۔ پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر اسے سفر سے روک دیا گیا، جس پر وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اردوغان امریکہ سے ملنے کے لئے بے چین: عطوان
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے آن لائن اخبار رائے الیوم کے
جولائی
عام شہری مہنگائی سے پریشان
?️ 3 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے
ستمبر
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں
?️ 16 جولائی 2021(سچ خبریں) مسلم دنیا میں مغرب کے بت کو پوجنے والوں کی
جولائی
ہم نے تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے: فلسطینی استقامتی گروپ جوائنٹ روم
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر کی کمان نے پیر
مئی
بڑی دیر سے آئے برخوردار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 700 سے زائد فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید اور زخمی
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق مرکز المیزان کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی فوج
مارچ
شامی فوج کی شاندار کارروائی کی وجہ سے حلب اکیڈمی کے طلباء محفوظ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں
دسمبر