?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، آئندہ ووٹر فہرستوں کے ساتھ ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر حلقے کے اعتبار سے موبائل فون پر ووٹرز کو حلقے کے اعتبار سے انتخابات سے متعلق سہولت فراہم کی جائے گی اس میں عارضی اور مستقل نمبر والوں کے پاس آپشنز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دو دراز علاقوں میں جہاں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کا مسئلہ ہے ان کے لیے وہیں کا لیڈیز عملہ تعینات کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات طے کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے اور بہت سپورٹ ملے گی کیوں کہ عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل ہے، ان ایک کروڑ ووٹرز میں عمران خان اور پی ٹی آئی جیسی مقبولیت کسی کے پاس نہیں ہے۔
ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی ہے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، گزشتہ دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ختم ہورہی ہے اور اب آئندہ دسمبر آگیا ہے، ہماری خوشقسمتی ہے کہ اللہ نے ایسی نالائق اپوزیشن دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف میڈی میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے ہماری حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، مارچ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوجائیں گے جس میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے پھر پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے جس سے پہلے کوئی عقل کا اندھا ہی تحریک چلا کر نئے مسائل کو جنم دے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا بہترین وقت وہی تھا جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد لانگ مارچ کیا تھا لیکن اب ٹرین چھوٹ چکی ہے اور ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چاول آٹے اور چینی کی قیمت کم ہوگئی ہے، دالوں اور گھی کی قیمتوں کا مسئلہ ہے، یہ مشکلات پچھلے لوگ چھوڑ کر گئے ہیں، ان کی سزائیں ہم بھگت رہے ہیں کہ قوم مہنگائی کے مسائل کا سامنا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی اور انتخابات تک ہم اپنی صورتحال کو مزید بہتر بنالیں گے۔


مشہور خبریں۔
سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کی مشکورہوں: ماورہ حسین
?️ 12 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سخت
جون
مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ دہشت گردی پھیلانے والے امریکا کی ذلت بھری شکست
?️ 10 جولائی 2021(سچ خبریں) دنیا کے نظام، بقا اور استحکام کے اصولوں کی تاریخ
جولائی
سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں کمی، متاثرین نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (یو
اکتوبر
صیہونی طرز کی آزادی بیان
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے پیچھے
نومبر
آرمی چیف کے تقرر کا عمل شروع ہوچکا جو 25 نومبر تک مکمل ہوجائے گا، خواجہ آصف
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر
یمن کی حیرت انگیز حکمت عملی
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: یمن، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت کا
مئی
اسرائیل کے ہاتھوں مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کو بڑا دھچکا: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے نے نہ صرف امریکہ کی
ستمبر
عبرانی میڈیا نے Netanyahu کے مقدمے اور قید سے بچنے کے ممکنہ منصوبوں کی فہرست جاری کی
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ
جولائی