🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، آصف زرداری ،شریفوں، فضل الرحمن ،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا امتحان ہے۔راستے کا تعین کون کرے گا، یہ اداروں کے مفاد یا ذمہ داری کی بات نہیں۔نئے سماجی معاہدے، نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔
سابق وزیرخزانہ نے کہا ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا۔مسئلے کا حل شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پاس نہیں ہے۔ملک کو تین شفاف الیکشن دی ں،دنیا کا یہی فارمولا ہے۔ ملک میں مصنوعی قیادت ہے ،حکومت اور اپوزیشن دونوں میں۔یہ لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے۔
سیاسی نظام میں احتساب بیلٹ بکس سے ہوتا ہے۔
نچھلی سطح پر نظام مضبوط بنانا ہو گا ۔ قبل ازیں نہوں نے کہا کہ کون ساملک پاکستان کوقرض دے رہاہے اب یہ تواللہ ہی جانتاہے، پاکستان میں یہ سال تبدیلی ہے، الیکشن ہوں گے تو نئی حکومت آئے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام ہے، اسی لیے دوست ممالک اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، میرے خیال سے آئی ایم ایف کی ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے، سعودی عرب کی یقین دہانی کے باوجود 3،4 ارب ڈالر مزید چاہئیں، 3،4 ارب ڈالر ملنے کے بعد ہم آئی ایم ایف سے مزید بات کرسکیں گے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جون میں ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف بھی سمجھتا ہے پاکستان کو پیسہ دینا انتہائی ضروری ہے، آئی ایم ایف ڈالر نہیں دے گا تو انہیں بھی پتہ ہیں پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔ابق وزیرخزانہ نے کہاکہ پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق حکومت نے جلدبازی کامظاہرہ کیاتھا، آئی ایم ایف نے پی ڈی ایل اورسیلزٹیکس سے متعلق بھی پوچھاکہ کیاہوگا، پیٹرول پرسبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف کو سمجھانا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ یمنی جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: انصار اللہ
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:علی القحوم نے ٹویٹر پر کہا کہ خطے میں اتحادیوں کی
جون
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
فروری
امن و امان کی صورتحال: پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں فوج تعینات
🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر کے اہم شہروں
مئی
صدی کے سب سے بڑے جھوٹ کی برسی
🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا کہ 5 فروری 2023
فروری
روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا
🗓️ 12 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں ایک بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں
مئی
ہڑتال کے باعث برطانوی ریلوے کا نظام مفلوج
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے ورکرز کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے رہنما
مئی
یمن کے خلاف جارحیت کا خوفناک اور غیر متوقع ردعمل ہوگا:یمنی فوج
🗓️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارح
اپریل
فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کو یونان کی دھمکی کے بارے میں انتباہ
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اپنے یونانی
ستمبر