?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جنرل ضیاء اور مشرف دور سے سخت مارشل لاء لگا ہوا ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بن چکا ہے، یہ وہ مارشل لا ہے جو ضیا اور مشرف کے مارشل لا سے بھی سخت ہے، مشرف کے دور میں بھی جلسے کیے لیکن کبھی ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوا، سب کچھ بے نقاب ہو چکا ہے، واضح ہو گیا کہ قاضی فائز عیسی لندن پلان کا حصہ تھا، اُس نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا۔
قائد پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے سب واضح ہو گیا، چیف الیکشن کمشنر جانبدار ایمپائر ہی نہیں بلکہ اُن کی ٹیم کا اوپنر بلے باز ہے، قاضی فائز عیسیٰ دوسرا بلے باز ہے، ان کی تمام حرکات مفادات کا ٹکراؤ ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ انہیں دو تہائی اکثریت مل جائے اور ایمپائروں کو توسیع ملے، محسن نقوی نے ساری زندگی فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں کیا، یہ محسن نقوی ایک یونین کونسل کا الیکشن نہیں لڑ سکتا لیکن وہ ملک کا کرتا دھرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے ہماری 9 مئی اور 8 فروری کی درخواستیں نہیں سنیں، ہماری 4 نشستیں کم کر دیں، ہر حربے سے ہماری نشستوں کو کم کیا جا رہا ہے، زبردست ججز راستے میں آئے مگر اُنہیں ہٹا دیا، اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کو قاضی فائز عیسیٰ نے باہر کیا، پروسیجر ایکٹ خود قاضی نے بنوایا اور پھر تبدیل کر دیا، وہ اس قانون سازی سے اپنی ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتا تھا، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، اُس کے بعد سے یہ اب تک کا سپریم کورٹ پر سب سے بڑا حملہ ہے، اِس کے خلاف جمعرات کو احتجاج کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ صدر بننے کے لیے ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں : بائیڈن
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:واشنگٹن میں تقریباً 650 مہمانوں کے سامنے روایتی ڈنر پارٹی میں
مارچ
سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے سینئر حکام کرپشن مین مبتلا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:بدعنوانی کے اسکینڈلز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
اکتوبر
کیا امریکہ میں ایران سے لڑنے کی ہمت ہے؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر پینٹاگون
فروری
گیمنگ کے لیے بہترین نوبیا زیڈ ٹی ای کا موبائل کم قیمت پر پیش
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: گیمنگ کے لیے بہترین فونز میں شمار کیے جانے والے
جولائی
سال 2022 کے دوران معیشت کو سنگین عدم توازن کا سامنا رہا، اسٹیٹ بینک
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سال 2022 میں معیشت کو شدید عدم توازن
جولائی
شمالی شام میں چار ترک فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 25 جولائی 2021ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی
جولائی
شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شنگھائی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے
ستمبر
کبھی نہ کبھی شادی ہوگی، پانچ بچوں کی خواہش ہے، سونیا حسین
?️ 15 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے امید ظاہر
اپریل