🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس ابھی موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے مگر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
اگر ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے، احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 5 کروڑسے زائد افراد کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن ہوچکی ہے اور 2 کروڑ افراد کو دونوں خوراک لگ چکی ہے۔اسلام آباد میں پیر کو ماسک پہنے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
مہم کے پہلے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک5 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 2 کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ اصلاحات سے متعلق انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہا ہے اور ایم ٹی آئی کا نظام لایا جا رہا ہے۔
پی ایم سی میں ڈاکٹرز کے لیے بہتری لا رہے ہیں اورنرسنگ کونسل میں ترمیم لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈریپ دواؤں کے ساتھ آلات کو بھی رجسٹرکرتے ہیں اور اس میں بھی اصلاحات لارہے ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تاحال جاری ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کورونا کے مزید 2 ہزار 988 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مشہور خبریں۔
ہر 10 منٹ میں غزہ میں ایک بچہ صہیونی جرائم کا شکار
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس
نومبر
افغانستان میں خواتین کے حقوق سے دستبرداری کی وجہ؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ
ستمبر
شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار
🗓️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں
نومبر
اسرائیل مشرقی قدس کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں کیبل کاروں کی تعمیر برسوں
دسمبر
ایک وحشیانہ جارحیت
🗓️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: اس رپورٹ میں شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل
اپریل
امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم
فروری
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ
🗓️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے
اکتوبر
امریکہ میں 6 سالہ افغان بچے کی درد ناک موت
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ
جون