?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463، سندھ میں 4 لاکھ 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 154، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 94 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 198 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار116 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 225، اسلام آباد 886، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ عوام کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اب تک پاکستان بھر میں قریباً 5 کروڑ سے زائد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 46 لاکھ سے زائد ہو چکی ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 سے زائد تک جا پہنچی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا یوکرین اکیلا روس کے ساتھ لڑ رہا ہے؟ سابق برطانوی عہدیدار کی زبانی
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی جاسوس سروس کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
مارچ
برطانوی ولی عہد کی اہلیہ کینسر میں مبتلا
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے ولی عہد کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ایک
مارچ
دھرنوں میں اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں، وزیراعظم
?️ 3 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے انتشار پھیلانے والوں کے
دسمبر
نیتن یاہو کے خلاف مجرمانہ الزامات چھوڑنے کی ناکام کوشش
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرمنی مقدمے
جون
برطانوی حکومت کے دفتر کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی حامی مظاہرین لندن میں برطانوی حکومت کے دفتر کے
نومبر
پی ایم ڈی اے کے بارے میں فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے
ستمبر
مصر اور اردن کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی
دسمبر
الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں
دسمبر