?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سےنیچے آگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 714 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 938 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 532 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 8 ہزار 339 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 733 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 952 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ 73 ہزار 298 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 46 ہزار 840 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 192 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 16 ہزار 901 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 291 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 429 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 310 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 293 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 892 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 490 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 727 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 658 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 198 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
?️ 15 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، معروف امریکی
دسمبر
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
فرانس اور جرمنی میں اسلامو فوبیا عروج پر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے 2022 کے صدارتی انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جبکہ
مئی
بین الاقوامی نظام کی تبدیلی سے مسئلہ فلسطین پر مثبت اثرات
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے خارجہ تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو
مئی
منیر اکرم نے بھارت کو دہشت گردی کی ماں قرار دے دیا
?️ 26 جنوری 2022نیویارک/اسلام آباد(سچ خبریں)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے
جنوری
الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی
نومبر
اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت
?️ 8 مارچ 2022لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ
مارچ
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
?️ 17 ستمبر 2025میرپور (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
ستمبر