ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال ہو گیا

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس  کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کے مزید 79 مریض انتقال کر گئے جبکہ 3 ہزار 980 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 64 ہزار 53 ٹیسٹ کیئے گئےجبکہ 3 ہزار 980 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی اوسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 114 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 75 ہزار 558 ہو گئی۔

دوسری جانب سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 11 فیصد، فیصل آباد میں 8 اعشاریہ 3 فیصد اور راولپنڈی میں 6 اعشاریہ 5 فیصدر ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

فن لینڈ کے صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے آغاز کے

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کے لیے

کون سے اسمارٹ فون پر نیٹ روک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا؟

?️ 2 جنوری 2022سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل

غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی

حکومت بلوچستان کی ڈبل تنخواہ لینے والے 74 ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی، مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

?️ 17 جنوری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں کی جانب سے مبینہ طور

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی، جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی

حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پرآئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال

ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے