🗓️
لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ ایں ڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 663 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار263 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 322، سندھ میں 7 ہزار 958، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 87، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے: عاموس یادلن
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے سربراہ عاموس یادلن نے اس
مارچ
آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
جون
کیا سلامتی کونسل غزہ بحران کو حل کر سکتی ہے؟
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام اس
اکتوبر
وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا اعلان
🗓️ 28 جنوری 2021وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا
جنوری
اسرائیل کی اگلی جنگ نیتن یاہو کے نام ہوگی:صہیونی میڈیا
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسی پر تنقید کرتے
دسمبر
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ
جون
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
🗓️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی