?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23ہزار 918ہو گئی، کورونا مثبت کیسزکی شرح 7 اعشاریہ پانچ چار ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کورونا وائرس کے چار ہزار چالیس نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83ہزار 298ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 71ہزار 620ہو گئی۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاؤن لگایا گیا لاک ڈاؤن 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ لیکن افسوس کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے، شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوگنڈا میں امریکی شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یوگنڈا میں گرفتار امریکی جوڑے کو سزائے موت سنائے جانے کا
دسمبر
ٹرمپ کے انتخابی فیصلے کے خلاف امریکہ بھر میں 300 سے زائد ریلیاں نکالی گئیں
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ریپبلکنز کی طرف سے کانگریس کے اضلاع کو دوبارہ ترتیب
اگست
لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جُڑتے ہیں
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید
جولائی
لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں
جنوری
غزہ جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی 7 ” نہیں” کیا ہیں ؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز
جنوری
غزہ میں جرائم کے نتائج؛ برطانوی یونیورسٹیوں میں صیہونیوں کی اب کوئی جگہ نہیں!
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل مخالف مؤقف اور مختلف برطانوی حلقوں کی طرف سے
جولائی
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
حکومت پنجاب گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، چیئرمین سینیٹ
?️ 7 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ
مارچ