🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں 2 ماہ کمی آنے کے بعد گزشتہ ماہ دہشتگرد حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران عسکریت پسندوں نے کُل 63 حملے کیے، جس کے نتیجے میں 83 اموات ہوئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 37 اہلکار اور 33 شہری بھی شامل تھے، مزید برآں 89 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 عام شہری اور 36 سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ان حملوں کے ردعمل میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے 59 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ 18 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔
اکتوبر کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک تقابلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ، اموات میں 63 فیصد اضافہ اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔
پی آئی سی ایس ایس کے ڈیٹا بیس کے مطابق 2023 کے 11 مہینوں میں مجموعی طور پر 599 عسکریت پسند حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 897 اموات ہوئیں اور ایک ہزار 241 افراد زخمی ہوئے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس 2022 کے مقابلے میں رواں برس عسکریت پسندوں کے حملوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا، ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں 86 فیصد اضافہ اور زخمیوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔
خیبرپختونخوا ایک بار پھر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا، جہاں 51 حملے ریکارڈ کیے گئے، جس میں 54 اموات ہوئیں اور 81 افراد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) میں 20 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 31 حملے ہوئے، جن میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے کُل حملوں کا 81 فیصد، کُل اموات کا 65 فیصد اور کُل زخمیوں کا 91 فیصد خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوا۔
بلوچستان میں 9 حملے ریکارڈ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 18 اموات ہوئیں، ان میں 15 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 3 شہری شامل تھے، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں 5 شہری اور 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔
سندھ میں 2 معمولی سطح کے حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 2 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 2023 میں پاکستان ایئر فورس کے میانوالی ایئر بیس پر واحد ہائی پروفائل حملہ ہوا، جو صوبے میں مخصوص واقعہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب
اکتوبر
آل خلیفہ حکومت کا بحرینی قیدی بچوں کے خلاف نیا جرم
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ
نومبر
صیہونی حکومت کی روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین مداخلت
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:دیبکا انفارمیشن بیس نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ
جون
عثمان بزدار سے متعلق کہیں نہ کہیں غلط فہمیاں ہیں:فردوس عاشق
🗓️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا
مئی
وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا
🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو
دسمبر
مریم نواز کا چیف جسٹس عمر بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے
مئی
غیر ملکی سازشوں پر حتمی فتح یمنی اور شامی عوام کی ہوگی:شام میں یمنی سفیر
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں یمنی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر
دسمبر
اسرائیل میں فوجی بغاوت بڑھتی ہوئی، وجہ؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے اخبار Ha’aretz نے اپنی ایک رپورٹ میں اس
اگست