🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت میں افواج کا اہم کردار ہوتا ہے اور افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ افواج پاکستان عوامی خدمات میں ہر قسم کا تعاون پیش کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو آئین اور آئینی اداروں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ضابطے بھی آئین میں درج ہیں، افواج ناگہانی آفات کے دوران سول اداروں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت بھی کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق پر حملوں کا انتظام ریاض سے کیا جاتا ہے: الحشد الشعبی
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: عراق میں الحشد الشعبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن موہناد
جنوری
یمن کی جنگ میں برطانوی اور امریکی انگلیوں کے نشانات بالکل واضح ہیں:الحوثی
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے مزاحمت اور استقامت کے
مارچ
فواد چوهدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
🗓️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی کے
ستمبر
بیت المقدس کے عیسائیوں کو بھی صیہونیوں سے خطرہ
🗓️ 10 جنوری 2022یروشلم کےپادری نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کی موجودگی
جنوری
پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے، سربراہ آئی ایم ایف
🗓️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
نومبر
جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سپہ سالار کی کمان سنبھال لی
🗓️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سپہ
نومبر
ایران کے قرض کی ادائیگی کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں:برطانیہ
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی فون
فروری
ہم یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: بائیڈن
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں اپنے
ستمبر