ملکی دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: گورنر پنجاب

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️

لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خطے میں امن  چاہتے ہیں، امن کے لئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کی ہیں پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کے دشمنوں کے ساتھ ہے اور پاکستان میں  دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، دشمنوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ قوم اور افواج کے مضبوط ارادوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابب ہوں گے، امن و سکون کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے۔چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں بی بی سی نے ظالم کا ساتھ دیا یا مظلوم کا؟ بی بی سی نامہ نگاروں کی زبانی

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بی بی سی نیوز چینل کے متعدد صحافیوں نے ایک

گزشتہ ہفتے فلسطینی کارروائیوں میں 12 صہیونی زخمی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ ہفتے کے دوران صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور فوجیوں کے

اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے:صیہونی اخبار

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی ماہر نے اسرائیل کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران

این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے  سے خبردار کردیا

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک

ترکی نے حماس کے ارکان کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دیا: صہیونی اخبار

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  اسرائیل ہیوم اخبار نے آج بدھ کو اطلاع دی ہے

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسجد شہید

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش میں دہشتگرد ہندؤں نے ایک مسجد کو شہید

شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری

اردنی عوام کے موقف میں تبدیلی/غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا آغاز

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاں اردن کی حکمران شہنشاہیت ذلت آمیز وادی عرب معاہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے