مقتدرہ پر بہت زیادہ دباؤ ہے عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بحران کو ختم کرنے کیلئے عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ کیلئے ہیں، ہوسکتا کہ شہبازشریف بھی وزیراعظم نہ رہیں،ہماری مقتدرہ کے اوپر بہت زیادہ دباؤ ہے عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں۔

جاوید ہاشمی  نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے پاکستان یا عدلیہ کے نظام کو کچھ نہیں دیا، بلکہ بہت کچھ چھین لیا ہے، اس ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سے توقعات کرنا کہ وہ قوم کے مسائل کو حل کرلیں گے اور لوگوں کو انصاف د ے سکیں گے تو یہ خلاف توقع بات ہوگی۔

قاضی فائز عیسیٰ چلے گئے لیکن بہت ساری ایسی چیزیں کرگئے جو نہ ہوتی تو بہتر ہوتا۔

سپریم کورٹ دو حصوں میں تقسیم ہے، ایک آئینی عدالت ہے اورایک غیرآئینی عدالت، جبکہ سپریم کورٹ کہیں نہیں ہے۔ یہ کہنا کہ پارلیمنٹ کو طاقت ملی ہے، یہ طاقت پہلے بھی ملتی تھی، ایک 13ویں ترمیم بھی تھی، جو پڑی ہوئی ہے، میاں نوازشریف چاہتے تھے کہ سارے اختیارات وزیراعظم کے پاس آجائیں ۔

میں نے کہا میں نے آپ وزیراعظم بنانے کیلئے ووٹ دیا تھا امیرالمومنین بنانے کیلئے ووٹ نہیئں دیا تھا۔ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کو کنٹرول کرنا آسان ہوجائے گا۔8فروری کا فیصلہ عوام کا فیصلہ تھا، یہ حکومت بنیادی طور پر ، ان کی اپنی کسی سیٹ نہیں ہے۔ پاکستان کا جمہوری اور عدالتی نقشہ بدل رہا ہے، موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ کیلئے ہیں، میں تاریخیں نہیں دیتا، شاید شہبازشریف بھی وزیراعظم نہ رہیں۔

ہوسکتا ہے عمران خان جیل میں ہے وہ جیل میں ہی نہ رہے۔ عمران خان اگر ان سے بات کرے گا جن کے پاس طاقت ہے پھر ہوسکتی ہے، عمران خان کو رہائی کیلئے نہیں عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے ڈیل کرنا ہوگی۔ عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں۔ ہماری مقتدرہ کے اوپر بہت زیادہ دباؤ ہے۔بحران کو ختم کرنے کیلئے عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔اب اس کیفیت میں بات آگئی ہے کہ عمران خان سے بات کرنا پڑے گی۔

مشہور خبریں۔

جنرل گوٹیرس کی غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پٹی پر

پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت

حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے

ایک کویتی شہری، ملک کے امیر پر تنقید کرنے پر گرفتار

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: کویت کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے اس ملک کے ایک

یوکرین امریکی بحران کا شکار

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  آیت اللہ خامنہ ای نے عید مبعث رسوال الله کے

سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں

کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی

میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘سید ابراہیم رئیسی

?️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی  نے کہا ہے کہ میری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے