معاہدے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا ہی ہوگا: شہزاد اکبر

شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظورکر لیا گیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد برطانیہ  نوازشریف کو ڈی پورٹ کر دے گا،نوازشریف  ابھی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں۔برطانوی حکومت نے تو ویزہ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔اگر برطانوی عدالت نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تو مسلم لیگ ن کےقائد کو واپس پاکستان آنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام ہو گیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ سے مجرمان کی تحویل کا معاہدہ پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان ہے لیکن جن مجرمان کا ویزہ برطانیہ میں ختم ہو گیا تو ان کی واپسی کے لیے معاہدہ برطانیہ سے ہو رہا ہے۔

اگر برطانیہ رضامندی ظاہر کرے گا تو جو مجرمان برطانیہ میں مقیم ہیں ان کو وہاں سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔نوازشریف کو بھی واپس آنا ہو گا۔گذشتہ روز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان واپسی کے معاہدے سے متعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب ہوا تھا۔ وفاقی کابینہ کی تشکیل دی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان واپسی معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے پر بہترین عوامی مفاد میں دستخط کئے جائینگے ۔

معاہدے کو وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائیگی۔ معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے۔معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں۔برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔ مجرمان واپسی معاہدے سے متعلق مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

الجزائر نے مراکش کے ساتھ مفاہمت پر مبنی عرب لیگ کے منصوبے کو مسترد کردیا

🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر پچھلے مہینے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

🗓️ 27 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو

جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی

🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ

شام کے شہر حلب میں کار بم دھماکہ

🗓️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے شہر

یمنی عوام سعودی جارح اتحاد کے سامنے خاموش نہیں بیٹھی گے

🗓️ 17 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے سعودی اتحاد

یمنی عوام کے ملین مارچ کا حتمی بیان

🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: لاکھوں یمنی عوام کے مارچ میں شریک افراد نے خطرناک کشیدگی

پنجاب میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوٕں گے

🗓️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی

ہیکرز نیتن یاہو کی کون سی طبی معلومات شائع کرنا چاہتے ہیں؟

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں ایک ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے