?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی نقصانات سے نجات دلانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے آج لاہور کا دورہ کیا جہاں شہر آمد پر کور کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو بجلی اور گیس کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
فورم کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جبکہ فورم نے غیر قانونی طور پر غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے زور دیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والی چوریوں کی وجہ سے درپیش معاشی نقصانات سے نجات مل سکے۔
فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور گرین پنجاب کے اقدامات پر جاری پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے اثرات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں آرمی چیف نے لاہور میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
چار گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر نے مختلف شعبوں میں آنے والی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیش نظر ملک کے روشن مستقبل کا عندیہ دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان، ڈالر مزید سستا
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں
ستمبر
میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف
?️ 11 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) ویب سائٹ فیس بک کے مطابق ایپس میسنجر اور انسٹاگرام
مئی
داعش کی تشویشناک واپسی
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک شام اور
فروری
روس کا بی بی سی کے نامہ نگار کو نکال کر برطانوی تخریب کاری کا جواب
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:روسی صحافیوں کے خلاف لندن کی لاپرواہی اور تخریبی کاروائی کے
اگست
طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر
مارچ
بندرگاہوں پر نئی پابندیوں سے ملک میں گندم، آٹے کی ترسیل کو خطرہ
?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں ماہ 12 اکتوبر سے بندرگاہ حکام کی جانب
اکتوبر
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان
?️ 28 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی
اپریل
صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید
نومبر