?️
مظفرآباد: (سچ خبریں) مظفرآباد میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، حکومتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے حقوق کے مکمل حامی ہیں، عوامی مفاد کے زیادہ تر مطالبات پہلے ہی منظور کیے جاچکے ہیں، چند مطالبات کیلئے آئینی ترامیم درکار ہیں، ان پر بات چیت جاری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مظفر آباد میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔
حکومت کی طرف سے مذاکرات میں سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن اقبال اور سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام شریک ہیں جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ۔سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔
آزاد کشمیر کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی بھی اجلاس میں شریک ہے جبکہ شوکت نواز میر، راجہ امجد ایڈووکیٹ اور انجم زمان عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور وزیر اعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بیان مین کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حقوق کے مکمل حامی ہیں، عوامی مفاد کے زیادہ تر مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں، باقی چند مطالبات جن کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں ان پر بات چیت جاری ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل نے واضح کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، امید ہے کہ ایکشن کمیٹی تمام مسائل کو پُرامن مکالمے کے ذریعے حل کرے گی۔
واضح رہے کہ 3 روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران مواصلاتی بلیک آؤٹ نے آزاد کشمیر کو مفلوج کر دیا تھا، کیونکہ مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) اپنے مطالبات پر بضد ہے، پچھلے ہفتے عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے ساتھ مذاکرات کے دوران اشرافیہ کی مراعات اور مہاجرین کے لیے مخصوص نشستوں سے سے متعلق شرائط پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا۔
اس کے بعد حریف گروپوں نے مظاہرے کیے اور ایک دوسرے کو اس تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا جس سے بڑے پیمانے پر پُرامن تحریک متاثر ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: چینی میڈیا
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: چینی ذرائع ابلاغ جیسے چائنہ نیوز، پیپلز ڈیلی، سی جی
اپریل
صیہونی فوجی غزہ نامی ایک بڑی گھات میں داخل
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق ایک ہفتے سے زیادہ زمینی پیش قدمی
نومبر
سعودی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے خبر رساں ذرائع نے گزشتہ دنوں اس ملک
اکتوبر
لوگوں پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالکان کو جیل:آسٹریلوی ریاستی قانون
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:جانوروں کے حقوق کے حامیوں کی شدید مخالفت کے باوجود، آسٹریلیا
اپریل
سعودی عدالتی نظام اور حالیہ برسوں کے غیر منصفانہ فیصلوں پر ایک نظر
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت سے وابستہ انتہا پسند ججوں کی نسل کو پروان
ستمبر
حکومت نے انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی قائم کردی
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت،
ستمبر
عالمی سائبر رکاوٹ کا سلسلہ جاری
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایک مسئلہ کے طور پر اعلان
جولائی
ٹرمپ کی ٹیکس پالسی پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم عہدیدار نے الزام لگایا ہے
اپریل