?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ، اپنے دورے میں معیدیوسف امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی اور پاک امریکاتعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال بھی زیرغورآئےگی۔
اس دوران معیدیوسف امریکی کانگریس اراکین ، امریکی تھنک ٹینکس،امریکی میڈیا سمیت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔معیدیوسف کی امریکی ہم منصب سےآخری ملاقات مئی میں جنیوامیں ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
خیال رہے جوبائیڈن کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان اور امریکی حکام کےدرمیان پہلی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی ہے۔یاد رہے چند روز قبل امریکا نے اعتراف کیا تھا کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے حکومت پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، امن عمل کو آگے بڑھانے پر پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے اس کے علاوہ مستحکم جنوبی ایشیاء کیلئے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،
نومبر
جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: جرمنی غزہ کے خلاف جنگ کے عین وقت تل ابیب
جنوری
ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، فیصل سلطان
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر فیصل
فروری
پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کے امکانات روشن
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری
دسمبر
ہم تیسری جنگ عظیم نہیں ہونے دیں گے: ماسکو
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری مدودوف نے
مئی
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہییاں مچا دیں ہیں،شیری رحمان
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے
اگست
انگریزی بولنے والے میڈیا میں سب سے آگے واشنگٹن اور تل ابیب کو قائد کی سخت وارننگ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی بولنے والے ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کے روز
جولائی
زیادہ تر اسرائیلی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں
مارچ