?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے پاک بھارت کشیدگی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور کشمیر سے تعلق رکھنے والوں زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد جو بھارت کی دہشت گرد سرکار نے کیا سب کے سامنے ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابھی میں مظفر آباد کے شہید اسامہ کے اہل خانہ سے ملکر آئی ہوں جس کی دو بہنیں بھی زخمی ہیں، اس کی بہن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے، دس دن تک اس کے بھائی کی شادی تھی، ایک سائیکو قسم کا شخص بھارت میں برسر اقتدار ہے، جہاں شادی تھی وہاں دو شہید ہوگئے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت ان زخمیوں کا علاج کر رہی ہے اور خیال رکھ رہی ہے، جنگ جو ہم پر مسلط کی گئی ہے اس میں ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، امریکہ،ترکیہ، ایران اور کچھ اور ممالک نے کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سعودی عرب میں ایک اہم بیٹھک ہو رہی ہے ،جو بی ایس ایف کے اہلکار پکڑے گئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے اس کے بدلے میں ہماری قیادت کو رہا کیا جائے، کشمیری ایک عرصہ سے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی ٹی وی پر حسن نہیں کام چلتا ہے، صائمہ قریشی کا دعویٰ
?️ 27 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی
مارچ
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی
جون
وزیر اعظم کا بیگم نسیم ولی کو خراج تحسین
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی
مئی
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟ حماس یا صیہونی؛صیہونی اخبار کا سروے
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار کے تازہ ترین سروے سے پتا چلتا ہے
مئی
سعد رضوی کی انتخابات میں ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کی اپیل
?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی
نومبر
"وائس آف انڈیا رجب” میزائلوں اور ڈرونز کی جنگ میں گیا/ اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے میں سینما کا موثر کردار
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی ثقافت و فن کے ماہر نے فلم "وائس آف
ستمبر
امارات کو یمن کے خلاف امریکی فوجی مدد کی ضرورت
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا
جنوری
غزہ میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا لرزہ خیز انکشاف
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اور مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی
مئی