?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے، اسرائیل نے خطے کی سلامتی اور سیکورٹی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
ایران کے شہر مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزارتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تنظیم میں نئے عزم اور جذبے کی روح پھونکی ہے، وزرا کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے، اجلاس کی میزبانی اور مہمان نوازی کے لیے ایرانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام میں مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے، اسرائیل نے خطے کی سلامتی اور سیکورٹی کو داؤ پر لگا دیا ہے، مشرق وسطیٰ کے لوگوں کو تشدد، جنگ سے پاک اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
انہوں نے ’ای سی او‘ کے رکن ممالک کی موجودہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم خطے میں اہداف کے حصول کے لیے ایک سازگار پلیٹ فارم ہے، اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اجلاس کے تجویز کردہ عنوان کے مطابق ای سی او ممالک کی ترقی اور خوشحالی علاقائی تجارت کی توسیع پر منحصر ہے۔
انہوں نے خطے میں تجارت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ ’ای سی او‘ کی تشکیل شاندار اہداف کے ساتھ کی گئی تھی لیکن رکن ممالک کے درمیان موثر اجتماعی تجارتی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کی پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون تنظیم کا تجارتی معاہدہ اہمیت کا حامل ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا ای سی او کے وجود میں آنے کے کافی عرصے بعد بھی معاہدوں پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، پاکستان ای سی او کے تجارتی معاہدے کے جلد نفاذ کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم تمام ممبر ممالک سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے خطے میں قدرتی وسائل کی فراوانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں باہمی اور پائیدار فوائد حاصل کرنے کے لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ مضبوط مستقبل اور علاقائی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ 80 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل ’ای سی او‘ ریجن عالمی تجارت میں 2 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، جب کہ رکن ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت 7 فیصد اور ایشیا اور بین علاقائی تجارت بھی 20 فیصد ہے، لہذا رکن ممالک کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کے بنیادی اہداف کو حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایسے مواقع فراہم کرنے چاہئیں جو رکن ممالک کی ترقی اور اجتماعی بہبود کا باعث بنیں، لہٰذا ہمارے اہم مقاصد میں سے ایک اقتصاد کا فروغ اور اس حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ بدقسمتی سے، صرف اقتصادی تعاون تنظیم کے صرف دو ممبران نے 2017 کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ اس معاہدے میں جس کی پاکستان میں منظوری دی گئی تھی، ہم خطے میں مواصلات اور تجارت کو مضبوط بنانے اور متعدد کراسنگ قائم کرنے کے لیے بہترحکمت عملی کی امید کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ای سی او‘ 2025 کا وژن ہمارے اہداف کو ازسرنو متعین اور عالمی نظام میں کردار ادا کرے گا، مزید کہا کہ جغرافیائی سیاسی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے اور اس صلاحیت کو استعمال کرنے کے لیے مختلف بنیادی کوریڈور بنائے جا سکتے ہیں۔
اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا 28 واں اجلاس ایران کے شہر مشہد میں 2 سے 3 دسمبر کو منعقد ہورہا ہے۔
’ ای سی او’ ایک علاقائی حکومتی تنظیم ہے جسے 1964 میں ایران، پاکستان اور ترکی نے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا تھا، 1992 میں 7 نئے ممالک بشمول افغانستان، آذربائیجان، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی شمولیت کے بعد ممبران کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
اس تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد رکن ممالک کی مشترکہ فلاح و بہبود کے لیے خطے میں پائیدار اقتصادی ترقی کے مسلسل فروغ کے لیے قابل عمل اور سازگار حالات پیدا کرنا ہے.


مشہور خبریں۔
لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم
مئی
رفح کراسنگ پر ڈیرے ڈالنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے 32 ممالک کے شہریوں کی شرکت سے گلوبل مارچ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ساتھ عالمی یکجہتی روز بروز پھیل
جون
صہیونی لابی کہاں کہاں قابض ہے؟ ترک صدر
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج انقرہ میں نئے تعلیمی سال
اکتوبر
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، شہباز شریف
?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
شام عرب لیگ میں اپنی نشست واپس نہیں لینا چاہتا: الجزائر
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کی شام الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے
ستمبر
ٹرمپ ذاتی طور پر اسرائیل کو بچانے اور قطر کو پرسکون کرنے کے لیے کام کریں گے!
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ امریکی
ستمبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر
مارچ
کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی، حافظ نعیم
?️ 22 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ
نومبر