مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر مشرقی وسطیٰ کے لیے پاکستان کی برآمدات 5.57 فیصد کم ہوکر 95 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئیں ہیں جو گزشتہ سال 1.008 ارب ڈالر تھے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق برآمدات میں کمی کی وجہ متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں خاطر خواہ کمی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب، قطر اور بحرین کو بھیجے جانے والی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

دوسری جانب خطے کے دیگر ممالک میں برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان کی اشیا برآمدات میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے، رواں مالی کے ابتدائی پانچ ماہ میں 11.04 فیصد کی کمی کے ساتھ 61 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 69 کروڑ 12 لاکھ ڈالر تھے۔

خطے کی کُل برآمدات تقریباً 65 فیصد صرف متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں جاتاہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں میں 55 کروڑ 78 لاکھ ڈالر برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے دوران 57 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی جس کی وجہ سے ان ریاستوں کے اندر برآمدات میں 2.23 فیصد کمی دیکھی گئی۔

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، گائے کا گوشت اور امرود، آم وغیرہ شامل ہیں۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی سرفہرست شعبہ جاتی برآمدات میں اناج، ملبوسات اور کپڑے کی اشیاء، گوشت اور کھانے کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔

مالیت کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات میں سعودی عرب دوسرا بڑا ملک ہے تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران برآمدات میں 12.24 فیصد اضافے کے ساتھ 18 کروڑ 4 لاکھ ڈالر ہوگئے جو گزشتہ سال 16 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھے۔

گزشتہ دہائی میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر تک محدود رہی، اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں سعودی عرب کی مارکیٹ کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں چاول، خیمے، ٹیکسٹائل کے مواد وغیرہ شامل ہیں۔

مالی سال 2022-23 کے دوران قطر کو پاکستان کی برآمدات میں 10.57فیصد اضافے سے 8 کروڑ 34 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے 7 کروڑ 55 لاکھ ڈالر تھیں۔

ان برآمدات میں چاول، پیاز، امرود، آم وغیرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب کھیل کے شعبے میں پاکستان سے فٹ بال کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال جولائی سے نومبر کے دوران 11.74 فیصد اضافہ ہوا۔

قطر میں ہونے والے فیفا ولڈ کپ 2022 میں پاکستان باضابطہ طور پر فٹ بال کا فراہم کنندہ ملک ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران کویت کو پاکستان کی برآمدات منفی 9.23 فیصد سے بڑھ کر 4 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر تھیں۔

کویت کو پاکستان کی برآمدات میں گائے کا گوشت، سمندری غذائیں، خیمے اور چاول وغیرہ شامل ہیں۔

کویت کو سرفہرست شعبہ جاتی برآمدات میں گوشت اور میک اپ ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بحرین کو پاکستان کی برآمدات 27.77 فیصد کے مثبت اضافے سے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تھیں۔

بحرین کو پاکستان کی برآمد کی جانے والی سرفہرست مصنوعات میں چاول، سوتی کا دھاگا، پرنٹ کرنے کے لیے سیاہی وغیرہ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی معیشت کی شرح نمو کمی برقرارایشیائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردی

🗓️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں

افغانستان کے اندرونی معاملات کا امریکہ سے کوئی ربط نہیں

🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے

سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی

سیلاب سے فصلیں شدید متاثر، چاول کی برآمدات میں بڑی کمی کے خدشات منڈلانے لگے

🗓️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ

فرانسیسی حکومت کی حالت زار

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک کی حکومت کے حالیہ بدامنی کے

کل جماعتی حریت کانفرنس کااسلامی اورتاریخ کشمیر کی کتابیں ضبط کرنے پراظہار تشویش

🗓️ 17 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

🗓️ 14 جون 2021انقرہ (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں پاکستان ایک عرصے سے افغانستان میں

This Year’s Go-To Tropical Vacation Spot Is Baha Mar in the Bahamas

🗓️ 8 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے