🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادرملک ہیں، مشترکہ دشمن دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری کی قیادت میں ایرانی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وفد کو دوست ممالک کیساتھ تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں پر بریفنگ دی گئی، ایرانی میجرجنرل نے انسداد دہشتگردی، تربیتی امور میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران 2 برادر ملک ہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے ان کا تعاون ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ دشمن ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مل کر اقدامات کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحد کھولنے کے حق میں نہیں ہے
🗓️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے مختلف شہروں پر طالبان کے قبضے کے
جولائی
ہماری قوم قابضین کے ساتھ کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہیں: حماس
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے جنین کیمپ پر صیہونی
اپریل
ایران میں نیتن یاہو کا کھیل
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایران یہ نہیں چھپاتا کہ وہ اسرائیل کی تباہی چاہتا ہے۔
ستمبر
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
🗓️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں
جنوری
عراق نے چین کے ساتھ 10 بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کیا؛ وجہ ؟
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت دی ڈپلومیٹ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے
دسمبر
غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر خدا سے معافی مانگتا رہا ہوں، عاطف اسلم
🗓️ 13 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اگر انہوں
فروری
معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم
🗓️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت
مارچ
ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا
🗓️ 6 جون 2021نائجیریا (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو نائجیریا کے
جون