?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی، وفد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلی کے انتخابات میں بھی آپ سے تعاون درکار ہے۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لیے آگے بڑھا جا سکتا ہے، صوبے میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہونا ہے، تاہم گورنر نے ابھی تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔


مشہور خبریں۔
طالبان کا تہران کے اتحاد پر مبنی موقف کا خیر مقدم
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ
اکتوبر
گرین پاکستان منصوبہ: 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے، معین وٹو
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا
اپریل
قرآن پاک کو جلانے کے پیچھے مغرب کے مقاصد
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:ان دنوں یورپ میں ان کی اپنی حکومتوں کے جھنڈے تلے
جنوری
جنین میں دھماکہ خیز صورتحال
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ میں کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں کے بعد کہ
دسمبر
صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے اردن کے شاہ عبداللہ
نومبر
اسٹیل انڈسٹری کے ساتھ امریکہ کے "آمرانہ” سلوک پر جاپانی غصہ
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ جاپان میں امریکہ
جون
سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں
جنوری
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی