?️
لاہور: (سچ خبریں) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفی دے کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
فیصل نیازی نے وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا۔فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ۔ اب ن لیگ کی سیٹ سے استعفی دے کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا۔
چند دن قبل فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی دور نہیں رہا۔ ایم پی اے فیصل نیازی نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دیا تھا۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔ فیصل نیازی کااستعفیٰ تا حال منظور نہیں کیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ سپیکر کے پاس ہے، منظور ہوا یا نہیں وہی جانیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری
?️ 26 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں
مارچ
ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ
نومبر
جرمن کمپنی کا موم سے اڑنے والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمن کمپنی ہیلمپلس نے جمعے کو کمرشل سیٹلائٹس کو خلا
مئی
ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان
جولائی
نعمان اعجاز کا عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی پر خوشی کا اظہار
?️ 9 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے سب کو عالمی
جون
صیہونی حکومت اور فرانس کا الجزائر میں تفرقہ اندازی کا منصوبہ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت، فرانس اور مراکش کی
مئی
ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے
?️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں
جون
امریکی سیکریٹری دفاع بھارت دورے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کی پامالی پر گفتگو کریں
?️ 19 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کا دورہ کررہے
مارچ