?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جبکہ وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں۔
وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی۔پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے گلے شکوے شروع کر دئیے ہیں۔
وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا۔
صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے وفاق کے روئیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی۔ وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی۔زیراعلی پنجاب نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہیں۔ اگلے برس گندم کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔


مشہور خبریں۔
نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے: فواد چوہدری
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی
ستمبر
اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو دھمکی
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے مندوب کے توسط سے حماس
اپریل
ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام
نومبر
حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر اظہار تشویش
?️ 18 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
اسرائیلی وزیر خارجہ کی بیٹی کی نیتن یاہو کی کابینہ پر تنقید
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ شہر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کی خبریں پھیلنے
ستمبر
صیہونی کابینہ کے اجلاس میں زبانی جنگ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ
مئی
امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور
ستمبر
اینڈرائیڈ سسٹم کے 8 فیچرز کون سے ہیں؟
?️ 28 اگست 2021سیئول (سچ خبریں) اینڈرائڈ سسٹم کے 8 ایسے فیچرز ہیں جن سے
اگست