?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپسٹی چارجزمیں کمی کےنتیجے میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینےکے لیےدرخواست پر کل سماعت کی جائےگی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کےنتیجے میں کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی کاریلیف ایک بار پھربجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اپریل تاجون 2025 کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نےکیپیسٹی چارجزکی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی مانگی ہے تاہم آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں صارفین سے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف رکھنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پربھی ہوگا۔
نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی اور وفاقی حکومت کی منظوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی جنوری تا مارچ 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی جس کا اطلاق مئی سے لیکر جولائی دو ہزار پچیس کے لیے کیا گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی جس کاریلیف صارفین کو اپریل سے جون 2025 کے لیے دیاگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
واپڈا نے ریونیو کی ضرورت میں 91 فیصد اضافے کی درخواست دے دی
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے موجودہ
ستمبر
ایران کا اسرائیلی اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ ہے: ایکسپریس
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے "ایکسپریس ٹریبیون” اخبار نے القدس فورس کے
دسمبر
ایک اور قانونی ڈیڈلائن پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کی ناکامی کا امکان
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف
فروری
جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف جنین کے علاقے میں فلسطینی
جون
میں نے 50 بار ایران کا سفر کیا ہے: بائیڈن کا نیا گف
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: صدر جو بائیڈن جن کے فتنے جنوری 2021 میں اقتدار
مئی
فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ملک کے فلسطین کو
جولائی
حیران کن ابتدائی نتائج، نواز شریف’وکٹری اسپیچ’ کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا روانہ
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)انتخابی نتائج سامنے آنے کا شروع ہوتے ہی مسلم
فروری
نفتالی بینیٹ آئندہ صہیونی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے
جون