?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں چنگاری سلگتی رہے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا،میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کو پیش کروں گا۔
امریکا سے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔آج فلسطینی اور کشمیری ڈیموگرافک تبدیلیوں سے پریشان ہیں۔ سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پیش رفت کرنا ہوگی۔اگر ہم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو پیش رفت ہوسکتی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھے جس مقصد کے لیے بھیجا اس میں کامیاب ہوا ،ہمارا پہلا پاکستان مقصد فلسطین میں سیز فائر کرنا تھا جو ہو گیا،اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے، وزیراعظم مجھے مشن نہ دیتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا، میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کا پیش کروں گا،قیادت نےمنظوری دی تو اس پر عمل بھی کر کے دکھاؤں گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی بھرپور حمایت، غزہ میں بین الاقوامی پروٹیکشن فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کر دی،اقوام متحدہ کوفوری طور پرغزہ کیلئے امدادی سامان کو یقینی بنانا چاہیے اور مصرکوسرحد کھولنی چاہیے،اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ عالمی برادری کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے،غرور اور تکبر سے بھرے اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں ایسے مرحلے آتے ہیں جب ان کے فیصلے آنے والی نسلیں یاد رکھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج ایک ایسا ہی موقع اور مرحلہ ہمیں درپیش ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم جوکرتے ہیں یا نہیں کرتے، سب تاریخ میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اپنے غرور اور تکبراور قانونی کارروائی سے استثنیٰ کی بناء فلسطین کے محصور اور مقید لوگوں پر لامتناہی حملوں کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب
جولائی
فلسطینی انتخابات میں صیہونی کی مداخلت
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی قومی سلامتی تنظیم کے سربراہ نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا
مارچ
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد
جولائی
اسلام آباد: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز، اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق
مارچ
کیا حزب اللہ طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہے؟ صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا
اکتوبر
افغانستان میں روزانہ 20 ملین لوگ بھوکے سوتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر Hsiao Wei Li نے
مئی
تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
الکاظمی اپنے تحفظ کے لیے امریکی سفارت خانے گئے ہیں:عراقی سیاست دان
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاست دان نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم
جنوری