مزید 15 آئی پی پیز کےساتھ نئے معاہدے کی منظوری، بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوگئی، وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری دے دی، نئے معاہدوں سے قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت جبکہ فی یونٹ بجلی 10 سے 11 روپے سستی ہونے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کےساتھ نئے معاہدے کی منظوری دے دی، نئے معاہدوں سے قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت کاامکان ہے۔

وفاقی کابینہ نے پاک چین آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کیپکو کے ساتھ بھی نظرثانی شدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے معاہدے کے بعد ان آئی پی پیز کو لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں 80 ارب روپے بھی ادا نہیں کرنے پڑیں گے جبکہ نئے معاہدوں سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 مؤخر کردیا جبکہ سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، کابینہ ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد بشیر خان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنیوں کی جانب سے کیپیسٹی پیمنٹ کی وصولی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری جنکوز (بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں) کا کیا کام ہے کہ وہ کیپیسٹی پیمنٹ لیں، وہ سرکار کے منصوبے ہیں، ڈالر میں ادائیگیاں بڑا مسئلہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزارت توانائی کی ٹاسک فورس بڑی تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے، جس نے بڑی محنت سے 3 ہزار میگاواٹ کے اہداف حاصل کیے ہیں، بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اس حوالے سے ہمیں مکمل طور پر یکسو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری جنکوز (بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں) کا کیا کام ہے کہ وہ کیپیسٹی پیمنٹ لیں، وہ سرکار کے منصوبے ہیں، ڈالر میں کیپیسٹی پیمنٹ کی ادائیگی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چند پہلے اسلام آباد میں اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے شاندار کانفرنس ہوئی تھی، جس میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بہت اچھے مقالے پڑھے گئے، ملک میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

میزائل پروگرام پر امریکی تنقید و پابندیاں، واشنگٹن سے پاکستانی سفیر کو اسلام آباد بلالیا گیا

?️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے میزائل پروگرام پر امریکی تنقید و

حالیہ امریکی صیہونی حملوں میں الحشد الشعبی کے 100 اہلکار شہید: الحشد الشعبی کے سربراہ

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران امریکہ

ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی بحریہ کا بجٹ ختم کر دیا ہے؛ امریکی فوجی عہدیدار کا اعتراف

?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سربراہ داریل کاڈل نے کہا ہے کہ ایران

پاکستان غزہ کے لیے انسانی امداد بھیج رہا ہے

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے غزہ کے لوگوں کے لیے خشک خوراک،

ترکی کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر اردوگان کے داماد کا ردعمل

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: اردوگان کے داماد نے ترکی کے آئندہ صدارتی انتخابات میں

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےخلاف درخواست پر سبطین خان و دیگر کو نوٹس

?️ 1 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست

ریپڈ اسپورٹ فورسز نے نسل کشی کی ہے؛ سوڈانی وزارتِ خارجہ کا الزام

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ریپڈ اسپورٹ فورسز پر دارفور کے

امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

?️ 28 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے