مزید کوٹہ نہیں دے رہے، نجی شعبہ کے تحت 25 ہزار 698 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، وزیر مذہبی امور

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے واضح کیا ہے کہ حکومت کوئی مزید حج کوٹہ نہیں دے رہی، نجی اسکیم کے جو عازمین رہ گئے ہیں وہ اب نہیں جا سکیں گے، نجی شعبہ کے تحت 25 ہزار 698 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی، اب تک اس پر عملدرآمد مجھ سے پہلے ہوا ہے، مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا، حج پالیسی کے تحت پاکستان کا کوٹہ 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ اسکیم میں تقسیم کیا گیا، سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل کر لیا گیا جبکہ پرائیویٹ اسکیم میں ایچ جی اوز اور منظمہ اس پر عملدرآمد نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی تعلیمات میں وہ مکمل شریک تھے مگر انہوں نے اس معاملہ پر تاخیر کی، وہ کمپنیز کے تحت آر ایل مانگتے رہے حالانکہ 2024ء میں طے ہوا تھا کہ 500 کا کلسٹر ہو گا جس کمپنی کے پاس 2000 کا عدد ہو گا اس کو سہولت فراہم کی جائے گی، 904 کمپنیوں نے اس کلسٹر کو پورا کیا، ہوپ (نجی ٹور آپریٹرز کی تنظیم) ان 41 کلسٹرز کو آگے بڑھاتی ہے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 14 فروری کی ڈیڈ لائن تھی، مشاعر کدانہ میں 25 فیصد رقوم صرف 3 ہزار 600 کی جمع ہوئیں، پھر ایک ہفتہ کی توسیع دی گئی مگر پھر بھی 10 ہزار 600 کی رقوم جمع ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی یہ پالیسی پوری دنیا کے لیے تھی مگر اس کے باوجود ہم نے درخواست کی، وزیراعظم نے بھی اس کا نوٹس لیا اور وزیر خارجہ کی درخواست پر سعودی حکومت نے پاکستان کے کوٹہ میں 10 ہزار کا اضافہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ کے تحت 25 ہزار 698 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، بعض ٹور آپریٹرز کہتے ہیں کہ انہیں ڈیڈ لائن کا نہیں بتایا گیا حالانکہ وزارت مذہبی امور نے انہیں متعدد بار خطوط لکھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رہ جانے والے عازمین کے معاملہ پر کمیٹی بنا دی، جو رپورٹ دے گی اس کے تحت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سردار محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور سرکاری اسکیم کے عازمین سے خود مسائل معلوم کیے ہیں، وزارت نے بہترین انتظامات کیے، کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش سب کچھ اچھا چل رہا ہے، اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہاں پر وزات کے عملے سے رجوع کرے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت عزیزیہ میں رہائش پذیر عازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام موجود ہے، سرکاری اسکیم کے عازمین 8 سے 9 سیکٹروں میں رہائش پذیر ہیں، حج معاونین حاجیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، 31 مئی کو آخری حج پرواز حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

عازمین حج کی ٹرانسپورٹ اور کھانے کی شکایات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شکایات آئی ہیں انہیں دور کریں گے، جس کمپنی نے صحیح کھانا نہ دیا اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھیں گے کہ سعودی حکومت کی طرف سے بلیک لسٹ کمپنی کو کیسے ٹھیکہ دیا گیا۔

سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ نجی ٹور آپریٹرز کی رقوم غلط سرکاری اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں، جس سے بکنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔

مشہور خبریں۔

آزاد کشمیر انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرملکی شہریوں کو ریاستی شہری کا ڈومیسائل دے دیا

🗓️ 6 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں)  آزاد کشمیر انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے

روسی افواج شام میں موجود رہیں گی: لاوروف

🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں:  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دمشق کی

اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام

🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی

کیا لندن نے بن سلمان کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے منع کر دیا ہے؟

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان بین الاقوامی مظاہروں سے بچنے کے لیے بظاہر

امریکی سپریم کورٹ نے TikTok  پرلگایی پابندی 

🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے آج ملک میں TikTok ایپ پر

فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پیش قدمی کے بارے میں صہیونی

بجٹ 24-2023: دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ، 18 کھرب 4 ارب روپے مختص

🗓️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آئندہ مالی سال کے لیے دفاع پر

سپریم کورٹ: غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

🗓️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیرقانونی طور پر پاکستان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے