?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہم عوام کو ریلیف دیں گے، حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، ہم دیامر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔
دوسری طرف پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کیلئے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، پاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات تعمیری رہے۔
آئی ایم ایف کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ پاکستان نے مالی استحکام اور سماجی اخراجات کے تحفظ کا عزم دہرایا آئندہ مالی سال کے دوران پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک لے کر جانے پر اتفاق ہوا، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اصلاحات کیلئے پاکستانی حکام پراعتماد ہیں، پاکستان نے مالیاتی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کیلئے عزم کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان کے ساتھ بجٹ کی تجاویز پر مشاورت ہوئی، مشاورت کا مقصد یہی تھا کہ 2024ء کے قرض پروگرام میں اصلاحات پر عمل درآمد جاری رہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے مختلف علاقوں جنگی سائرن بجنا شروع ہو گئے صہیوںیوں میں خوف و ہراس کا ماحول
?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل کے مختلف علاقوں جنگی سائرن بجنا شروع ہو گئے صہیوںیوں میں
ستمبر
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر
جولائی
سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی
اگست
علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے۔ فیلڈ مارشل
?️ 26 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے
نومبر
روس نے مغربی الزامات کے باوجود کیوبا اور ایران کی حمایت کی
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:روس کے وزارت خارجہ کی ترجیخ ماریا زاخارووا نے ایک
فروری
کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ
جولائی
صیہونی حکومت کے صدر کا جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ منسوخ
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے صدر
نومبر
قابضین پر یمنی حملے/ایک نئی ڈیٹرنس مساوات کی تشکیل
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: یمن پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے نے صیہونیوں
جولائی