?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے نظام کی بحالی پر غور کریں گے جب کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کا سراغ ٹیکنالوجی کی مدد سے لگائیں گے اور انہیں جیل میں ڈالا جائے گا۔
شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا، ٹیکس چوری کرنے والوں کا جدید ٹیکنالوجی اور بجلی کے بلوں سے سراغ لگایا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں زراعت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مڈل مین کے معاوضے کو کم کیا جائے گا، گردشی قرضہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے، کسان دوست پالیسیوں کے باعث زراعت کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعظم نے معیشت کے لیے بڑے فیصلے کیے، روپے کی قدر میں اضافے کےلیے ترجیحی اقدامات کیے گئے، معیشت کی بحالی میں کورونا کے باعث مشکلات آئیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود تعمیراتی شعبے کی بحالی کو ممکن بنایا، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی، معیشت میں بہتری کے ساتھ معصولات میں بھی اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو بحال کیا، حکومت نے ریوینیو میں اضافہ کیا، اس سال ریکارڈ 4 ہزار ارب سے زائد ریوینیو جمع کیا گیا، تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیاگیا۔
شوکت ترین نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی جنگ میں اپنے فوجیوں کے لیے تل ابیب کا150,000 یورو کا انعام
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات،
جولائی
پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں۔ آصف زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ
مئی
دنیا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوئی عمل شروع کرنے میں ناکام رہی:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی
اگست
کون سے امریکی ہتھیار یوکرین تک نہیں پہنچے؟
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شائع شدہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے یوکرین کو ہتھیاروں
مارچ
تیسرے انتفاضہ کے آثار دکھائی دے رہے ہیں: صہیونی جنرل کا انتباہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی جنرل نے حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلسطینی
مئی
کینیڈا کے وزیراعظم کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکہ کے منتخب صدر کے بیان کے
جنوری
یمنی عوام کا غزہ کے لیے اسلامی ممالک سے مطالبہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے یمن کے عوام
فروری