?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تھائی لینڈ کی کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھائی لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔
تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دونوں سابق وزرائے اعظم نے مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن، انتظامی اقدامات اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا، تھکسان شینا وترا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے والد کی عوامی جدوجہد متاثر کن ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے بھی تھائی قیادت کی عوامی خدمات، اصلاحات اور معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ میں آپ کی متعارف کردہ اصلاحات نے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی نئی مثال قائم کی ہے، پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام، معاشی تعاون اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تھائی کاروباری برادری پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ مراعات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے کیونکہ یہاں سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔


مشہور خبریں۔
افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے: فرخ حبیب
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنگ
جولائی
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
شامی فوج کا متعدد علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے
اکتوبر
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی
اکتوبر
پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور
اکتوبر
یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
اکتوبر
حوارہ کی صورتحال خراب ہونے کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے نابلس کے جنوب میں
فروری
جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان سے متعلق لاعلم تھا، علی ظفر
?️ 25 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھارتی نغمہ نگار
فروری