?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گندم کے اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے زیرصدارت اجلاس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں گندم کے اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی گئی۔
تین دن کے بعد گندم غیرقانونی طور پر اسٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا، جبکہ گندم کا اسٹاک ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پراتفاق کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مفادات کےتحفظ کے لیے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والے رضاکارانہ طور پر ڈکلیئرکردیں ورنہ کارروائی ہوگی، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں گندم کے اسٹاک کی درست طورپر نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور گندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔
مریم نواز نے پیرا کو صوبہ بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور ہر دکان پرسرکاری نرخنامہ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم جاری کیا، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔
وزیراعلیٰ نے خانیوال میں سیلاب سے گندم ضائع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور گندم کو بروقت محفوظ مقامات پرمنتقل نہ کرنے پر ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کوعہدے سے ہٹا دیاگیا جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول سمیت تمام عملے کو معطل کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور چین کا دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق
?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے انسداد دہشتگردی اور بارڈر
ستمبر
صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد صدرِ مملکت عارف
مارچ
چمن سیکٹر میں پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
?️ 15 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) چمن سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
اکتوبر
یوکرین کے 1500 سے زائد فوجی طیارے تباہ ہو گئے: روسی وزارت دفاع
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز
جون
سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات؛ سعودی فرمانروا کا پیغام
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران
اپریل
پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی
دسمبر
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری
وزیر داخلہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی
?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
جولائی