?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی کا جائزہ، روڈز اور بلڈنگز پراجیکٹ پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 30 سال میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام اور عوامی نمائندے پنجاب میں روڈز کی تعمیر و مرمت پر خوش ہیں، کئی دہائیوں کے بعد روڈز کی تعمیر و مرمت پر توجہ دی گئی، صرف سڑکیں نہیں بنا رہے بلکہ تعمیرات کا معیار بھی چیک کررہے ہیں، صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے کمال کر دکھایا ہے، 12ہزار کلو میٹر طویل 1214 روڈز کی تعمیرمکمل ہو چکی ہے۔
اجلاس میں پنجاب میں روایتی ٹھیکیداری نظام کے بجائے ڈیجیٹل ٹال سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق ہوا، ملتان وہاڑی ایڈیشنل کیرج وے اور فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، لاہو ر،لیہ بھکر ایم تھری، ایم فور ایکسپریس وے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، مریم نواز نے تمام جاری روڈز پراجیکٹ رواں سال مکمل کرنے ہدایت کردی۔
مشہور خبریں۔
انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیراعظم
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججا
مارچ
ٹرمپ کی جے JCPOA سے دستبرداری نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کردیا: وائٹ ہاؤس
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے واشنگٹن کے
اگست
مقبوضہ شام کے جولان میں اسرائیل کا فیصلہ کالعدم ہے: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: قرارداد کے حق میں 94 ممالک نے ووٹ دیا، صیہونی
دسمبر
ہم مزید کئی سالوں تک لبنان میں رہیں گے: اسرائیل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے ذرائع نے عبرانی زبان کے
جنوری
صیہونی نقل مکانی کے منصوبے ناکامی کی جانب گامزن
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی
اپریل
سعودی عرب کا دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ سازی کا کارخانہ بنانے کا اعلان
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی دفاعی صنعت نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مارچ
حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کی
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت شہباز شریف
جنوری
وزیراعظم عمران خان کی ایران کے نومنتخب صدر کو مبارکباد
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخابات میں ایک
جون